لوئر کوہستان میں پولیس اور انتظامیہ کے زیراہتمام یوم استحصال کشمیر منایاگیا

لوئرکوہستان: ضلعی پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے یوم استحصال کشمیر منایاگیاجس میں ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان، ڈپٹی کمشنر خالد خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عاشق حسین خان، دیگر افسران، جوانان، علمائے کرام، معززین، اساتذہ کرام، طلباءنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ آر ایم بی چوک پٹن سے لیکر کوہستان ان ہوٹل تک ریلی نکالی گئی اور ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کی گئی۔
اس موقع پر ریلی کے شرکاءنے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے، مقررین نے کہا کہ کشمیریوں پر مظالم بند کیے جائیں اور کشمیریوں کے بے گناہ قتل عام بند کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کوہستانی عوام محب وطن ہے اور کشمیر کی آزادی تک کشمیری بھائیوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کشمیری بھائیوں کیساتھ ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، اقوام متحدہ اپنے قرارداد پر فوری عمل درآمد کراکے کشمیر کوبھارت کے مظالم سے آزاد کرائیں۔

Check Also

تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

بھیرہبسرگودھا:تھانہ بھلوالسرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے