محکمہ تعلیم نے ضلع سرگودھا میں تعلیمی سرگرمیوں کے لیے 6رکنی کمیٹیاں قائم کر دی ہیں

بھیرہ
محکمہ تعلیم نے ضلع سرگودھا بھر کے مدارس میں ایس او پیز کے تحت تعلیمی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کیلیئے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ان کمیٹیوں کی نگرانی ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کرے گی۔
وی او
محکمہ تعلیم نے کرونا وائرس سے طلبا کے بچاو کیلیئے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کیلیئے ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی زیر نگرانی ضلعی سطع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹیاں قائم کردی ہیں یہ کمیٹیاں مدارس میں کرونا وائرس سے بچاوکے ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ دار ھوں گی چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن سرگودھا ریاض قدیر بھٹی نے بھیرہ میں تحصیل بھر کے مدارس کے پرنسپلز اور اساتذہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے یہ بات کہی انہوں نے بتایا کہ 6 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی میں سینیئر پرنسپل،ایس ڈی ای اوز، اے ایس ڈی ای اوز،پیئرنٹ ٹیچر کونسل کمیٹی کا چیئرمین اور محکمہ صحت کا ایک عہدیدار شامل ھوگا یہ کمیٹی اساتذہ،مددگار ٹیچنگ سٹاف اور طلبا کے ماسک پہننے اور آپس کے درمیانی فاصلہ کو یقینی بنانے کی ذمہ دار ھو گی سی ای او ایجوکیشن ریاض قدیر بھٹی نے کہا کہ مدارس میں تدریسی عمل کے دوران کرونا وائرس سے بچاوکے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ھونے کی صورت میں متعلقین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
( افتخاراحمد بھیرہ)

Check Also

سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی

مریدکے نارنگ منڈی کوٹ مولچند ریلوے اسٹیشن کے قریب سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے