مردہ گوشت سے بھری ہوئی گاڑی پکڑلی گئی، ملزمان گرفتار

میانوالی: ڈی ایس پی سرکل صدر شوکت علی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر محمد فیاض ہنجرا اور ان کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر سرگودھا موڑ پر دوران ناکہ بندی ایک کار نمبرایف ایس ڈی5881 کو روک کر چیک کیا، کار میں سوار عدیل، شاکر وغیرہ کو اتار کر کار کی ڈگی چیک کی تو اس میں تقریباً3 من گوشت لوڈ تھا، گوشت مردہ جانوروں کا شک ہونے پر موقع پر ویٹرنری آفیسر، موبائل ویٹرنری ڈسپنسری کو بلوا کر چیک کیا تو تصدیق ہوئی کہ مضر صحت گوش ہے جو میانوالی کی مختلف مارکیٹوں میں فروخت کیا جاتا تھا، ڈاکٹر کی ہدایت پر گوشت ضائع کر دیا گیا، ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی نے اس کارروائی پر پوری ٹیم کو شاباش دی۔

Check Also

تھانہ ریتی انسپکٹر سنوکر پہ جوا کھیلتے ہوئے 3 ملزمان کو سامان سمیت گرفتار کر لیا

گھوٹکی۔ایس ایس پی گھوٹکی جناب عمرطفیل صاحب کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جواریوں و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے