مریدکے سٹی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

مریدکے: تفصیلات کے مطابق مریدکے میں جگہ جگہ گلی محلہ میں گندگی اور کچرے کے ڈھیر دکھائی دیتے ہیں، قربانی کے جانوروں کا فضلہ مین شاہراہوں پر بکھرا پڑا ہے، حدوکی برلب نہر کنارے گندگی و کچرے کے ڈھیر پڑے ہیں، جی ٹی روڈ کی دونوں جانب سروس روڈ پر گندگی و کچرے سے بند پڑے ہیں، تفریحی پارکوں کے اندر اور باہر گندگی و کچرم جمع ہے، محلوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے جوہڑ بن گیا، عوام الناس میں موذی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے اور دوسری طرف انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی، اسسٹنٹ کمشنر عرفان انور مریدکے شہر کو نیٹ اینڈ کلین کروانے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں، اے سی کی کارکردگی صرف فوٹو سیشنز تک محدود ہے، شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر عرفان انور کے خلاف احتجاج کیا اور سماجی شخصیات، تاجروں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور مریدکے انتظامیہ کیخلاف ایکشن لیا جائے اور وزیراعظم عمران خان کا نعرہ نیٹ اینڈ کلین پر عمل درآمد کروایا جائے۔

Check Also

تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

بھیرہبسرگودھا:تھانہ بھلوالسرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے