مریدکے میں غیرقانونی منی پیٹرول پمپز پر ایرانی پیٹرول کی فروخت جاری

مریدکے: تفصیلات کے مطابق مریدکے میں جگہ جگہ پولیس اور تحصیل انتظامیہ کی ملی بھگت سے غیرقانونی منی پیٹرول پمپز لگے ہیں جہاں کسی بھی وقت کوئی بھی واقعہ رونما ہوسکتا ہے انکشاف ہوا ہے کہ مریدکے پولیس اور تحصیل انتظامیہ کے افسران کے ڈرائیورز و کلرک حضرات نے مریدکے میں چوراہوں پر منی پیٹرول پمپز لگوا رکھے ہیں اور لاکھوں روپے منتھلی اکٹھی کرتے ہیں، پرانا نارنگ روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب ریلوے کی دکانوں میں، حسن پارک، پیپلزکالونی، ننکل ساہداں، ننگل کسوالہ داوکے، حدوکی، تار بازار، شیرانوالہ چوک، منوں آباد، راوی ریان، ریلوے روڈ، مریدکے، سلطان پارک، کینال پارک، چٹھہ پارک، غلہ منڈی، نارنگ منڈی سمیت دیگر علاقوں میں ایرانی تیل سرعام فروخت ہورہا ہے، اطلاعات کے مطابق انتظامیہ کا طریقہ واردات یوں ہے کہ منی پیٹرول پمپز وڈبہ اسٹیشن کو اعلیٰ افسران کو سب اچھا دیکھانے کیلئے معمولی جرمانہ کردیا جاتا ہے جبکہ منی پیٹرول پمپز مسلسل جاری رہتے ہیں جوکسی بھی وقت کسی حادثے کا شکار بن سکتے ہیں انکشاف ہوا ہے کہ انتظامیہ منی پیٹرول پمپز سے منتھلی لاکھوں روپے اکٹھا کرتی ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پولیس پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب مطالبہ کیا ہے کہ غیرقانونی طریقہ سے ایرانی تیل کی سرعام فروخت بندکروائی جائے اور جو افسران و مالکان ایرانی پیٹرول فروخت کرنے میں ملوث ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

Check Also

سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی

مریدکے نارنگ منڈی کوٹ مولچند ریلوے اسٹیشن کے قریب سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے