ملٹی نیشنل کمپنیوں کے جعلی شیمپو بنانے کا کارخانہ سیل

نوشہرہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) نجم الحسنین کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ اکوڑہ خٹک ہوائی کیمپ میں کچھ لوگ جعلی شیمپو بنارہے ہیں، جوکہ انسانی بالوں کے علاوہ انسانی جلد کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔ اطلاع کو مصدقہ جان کر فوراً ڈی ایس پی اکوڑہ ایاز محمود خان کی سربراہی میں عرفان خان ایس ایچ او اکوڑہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر جلد سے جلد حقائق کو منظر عام پر لانے کا ٹاسک سونپا۔ پولیس نفری نے شیمپو بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مارا، جس میں مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے جعلی شیمپو اور لاکھوں روپے مالیت کا مال برآمد کرلیا۔ مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے برانڈ مارک، پیکنگ کا سامان اور دوسرے آلات تحویل میں لے لیے،جبکہ دوملزمان ریاض اور ہیبت خان ساکن افغانستان حال ہوائی کیمپ اکوڑہ کو گرفتار کرلیا۔

Check Also

تھانہ ریتی انسپکٹر سنوکر پہ جوا کھیلتے ہوئے 3 ملزمان کو سامان سمیت گرفتار کر لیا

گھوٹکی۔ایس ایس پی گھوٹکی جناب عمرطفیل صاحب کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جواریوں و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے