موٹرسائیکل اورٹریکٹرٹرالی میں تصادم،2 کمسن بچے جاں بحق

کمالیہ: چیچہ وطنی روڈ پر موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار2 کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونیوالے کمسن بچوں کا تعلق شہر کالیہ کے نواحی علاقہ جکھڑ سے بتایا جاتا ہے، جاں بحق ہونیوالوں میں16 سالہ شفیق اور11 سالہ عرفان شامل ہیں جبکہ دونوں بچوں کی نعشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ شہر کمالیہ میں آئے روز ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں آئے روز کمالیہ چیچہ وطنی روڈ پر حادثات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے، رواں ماہ میں حادثات کے نتیجے میں5 قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، جس کی وجہ واضح طور پر کمالیہ چیچہ وطنی روڈ کا ون وے نہ ہونا ہے، اہل علاقہ کا حکومتی نمائندوں سے پرزور مطالبہ ہے کہ جلد سے جلد اس خونی روڈ کو ون وے کیا جائے تاکہ مزید کسی ماں کی گود نہ اجڑسکے۔

Check Also

تھانہ ریتی انسپکٹر سنوکر پہ جوا کھیلتے ہوئے 3 ملزمان کو سامان سمیت گرفتار کر لیا

گھوٹکی۔ایس ایس پی گھوٹکی جناب عمرطفیل صاحب کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جواریوں و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے