میانوالی میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت صفائی مہم کا آغاز

میانوالی: وزیراعظم پاکستان کے آبائی ضلع میانوالی کے مین بازار میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت صفائی مہم کا آغاز کرتے ہوئے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر احمد خان نیازی کا کہنا تھاکہ صفائی نصف ایمان ہے، صفائی پسند انسان اللہ کو پسند ہے، ہر پاکستانی اپنے گھر گلی محلے شہر کی صفائی برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پاکستان سے کرپشن کی گندگی سے لیکر کوڑا کرکٹ تک سب صاف کرنے کا عزم رکھتے ہیں اور وہ ہر طرح کی کرپشن اور گندگی سے پاک پاکستان بناکر دم لیں گے، صفائی مہم میں تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں ضلعی جنرل سیکرٹری امیر خان سوانسی، تحصیل صدر شفیع اللہ خان، سٹی صدر ندیم اللہ خان، میاں آفتاب میانہ، رضوان خان روکھڑی، اعزاز علی سیف، زبیر ہاشمی اور سلیم گل خان نے بھی شرکت کی۔

Check Also

تھانہ ریتی انسپکٹر سنوکر پہ جوا کھیلتے ہوئے 3 ملزمان کو سامان سمیت گرفتار کر لیا

گھوٹکی۔ایس ایس پی گھوٹکی جناب عمرطفیل صاحب کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جواریوں و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے