میونسپل کمیٹی کے عملہ کا تجاوزات کیخلاف سمبڑیال میں گرینڈ آپریشن

سیالکوٹ: اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال محمد اظہار الحق باجوہ کی خصوصی ہدایت پر قیصر امین چیف آفیسر اور محسن مظہر میونسپل آفیسر (ریگولیشن) میونسپل کمیٹی نے اپنے اینٹی انکروچمنٹ اسٹاف کے ہمراہ سمڑیال میں ڈسکہ روڈ، امریکپورہ روڈ اور موڑ سمبڑیال سے لیکر لاری اڈا تک ناجائز تجاوزت کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزت مافیاءکیخلاف کارروائیاں کی جائیں گی اور سرکاری املاک پر قبضہ کرنیوالوں کیخلاف مقدمات بھی درج کروائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی شکایات پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا۔

Check Also

خیرپورناتھن شاہ کے صحافی محمد حسن کھوسو بھٹائی کی زمین پرپٹواری نے کیا قبضہ

خیرپورناتھن شاہ۔(محمد حسن کہوسہ)خیرپورناتھن شاہ کے صحافی محمد حسن کھوسو بھٹائی سینٹر پر پہنچ کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے