نادیہ شر ولد احمد شر ( بون میرو ) بیماری میں مبتلاجس کے علاج کےلئے45لاکھ کا خرچہ

خانپور مہر کے قریب گاو¿ں موالی خان شر کی رہائشی نادیہ شر ولد احمد شر ( بون میرو ) بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ڈیڑسال سے بیماری کے بستر پر ہے، والد کی جانب سے بیمار بیٹی کے اعلاج کے لیے حکومت سندہ اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل، دوسری جانب مقامی افراد شہریوں اور انسانیت سے محبت کرنے والے افراد کی جانب سے چندہ مہم جاری
خانپور مہر کے قریب گاو¿ں موالی خان شر کی رہائشی نادیہ ولد علی احمد شر ڈیڑسال سے بیماری کے بستر پر ہے، اعلاج کے لیے محنت کش باب نے اپنی جمع پونجی خرچ کرنے کے بعد اپنی ایک ایکڑ زرعی زمین فروخت کر کے اپنی بیٹی کا کراچی کی مختلف ہسپتالوں سے اعلاج کرایا مگر طبیعت بہتر نہ ہو سکی، ڈاکٹروں کی جانب سے محنت کش احمد شر کو( بون میرو ) ٹراسپلانٹ کا مشورہ دیتے ہوئے علاج کے لیے 45 لاکھ کا خرچہ بتایا ہے، پیسے نہ ہونے کی وجہ سے محنت کش کی جوان بیٹی گھر میں کسی مسیحا کی منتظر ہے، اس حوالے سے بیمار لڑکی کے والد علی احمد شر نے میڈیا کو بتایا کہ اپنی جمع پونجی اور زرعی زمین فروخت کر کے اپنی بیٹی کا اعلاج کراچی کی ہسپتال آغا خان، ڈاو¿ اور انڈس ہسپتال سے کرایا ہے جس پر 40 لاکھ کا خرچہ ہوا ہے، مگر میری بیٹی صحتیاب نہیں ہو سکی ، محنت کش کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی جانب سے بون( میرون) ٹراسپلانٹ کا مشورہ دیا ہے جس پر 45 لاکھ کا خرچہ ہوگا، اتنی بڑی رقم اکٹھا کرنا ہمارے بس کی بات نہیں ہے جو ہم اپنی بیٹی کا اعلاج کرا سکیں، بیماری میں مبتلا ناری نادیہ شر نے میڈیا کو بتایا کہ میں بیماری کی وجہ سے پچھلے ڈیڑہ سال سے بستر پر ہوں، بیماری کی وجہ سے بہت تکلیف ہو رہی ہے جس کے کارن جاگ کر راتیں گذارنے پر مجبور ہوں، مقامی افراد سمیت شہریوں اور انسان دوست افراد کی جانب سے چندہ مہم جاری کر دی گئی ہےسیاسی،سماجی،اور دوسرے تنظیموں سے تعلق رکہنے والے نوجوانوں نے چندہ مہم کے آج دوسرے روز خانپورمہر شہر میں چندہ مہم چلائی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا بیمار ناری نادیہ شر اور اس کے والد محنت کش علی احمد شر نے وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ سندہ، مہر سرداروں سمیت پی ٹی آئے ایم پی اے شہریار خان شر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری خرچ پر اعلاج کروا کر زندگی بچائی جائے

Check Also

سرکاری ملازمین کا اسلام آباد میں دھرنا جاری د و سال سے تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا

سرکاری ملازمین کا اسلام آباد میں دھرنا جاریعمران خان حکومت نے دو سال سے تنخواہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے