نواحی قصبہ کلاسوالہ میں عرصہ دراز سے سیوریج کا نظام درہم برہم

پسرور: نواحی قصبہ کلاسوالہ میں عرصہ دراز سے سیوریج کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہونے کے باعث اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تحصیل پسرور کے نواحی قصبہ کلاسوالہ میں سیوریج کا نظام کافی حدتک خراب ہے جس کی وجہ سے بارش ہونے کے بعد روڈ پر تالاب کی مانند دوفٹ تک پانی کھڑا ہوجاتا ہے جس کے بعد عوام کا گزرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے یہاں تک کے نمازی اپنے گھروں میں نماز پڑھنے پر مجبور ہیں، کلاسوالہ میں13 سینٹری ورکر ڈیلی ویجز پرکام کررہے تھے جوکلاسوالہ میں صفائی کا خیال رکھتے تھے لیکن جب بلدیاتی مدت پوری ہونے پر ضلع کونسل کیساتھ ساتھ یونین کونسل کے نظام کو ختم کرکے دوبارہ نظام ایڈمنسٹریشن کے حوالے کیاگیا تو کلاسوالہ کے13 ملازمین کو شامل نہیں کیاگیا جب ان کو تین چار ماہ کی تنخواہ نہیں ملی تو انہوں نے کام چھوڑ کر ہڑتال کردی جو آج تک چل رہی ہے ، پسرور اہلیان کلاسوالہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں سمیت پسرور انتظامیہ کو عوام کا احساس کرتے ہوئے کلاسوالہ سے سیوریج کے نظام کو درست کروائیں۔

Check Also

تھانہ ریتی انسپکٹر سنوکر پہ جوا کھیلتے ہوئے 3 ملزمان کو سامان سمیت گرفتار کر لیا

گھوٹکی۔ایس ایس پی گھوٹکی جناب عمرطفیل صاحب کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جواریوں و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے