نوسربازوں نے نشہ آور چیز کھلاکر دیہاتی کو لوٹ لیا

جلالپوربھٹیاں: کسیسے چوک کے قریب ایک نامعلوم شخص بے ہوشی کی حالت میں گرا ہوا ملا جسے پولیس تھانہ جلالپور بھٹیاں نے موقع پر پہنچ سول ہسپتال منتقل کیا ڈاکٹر نے بتایا کہ اس شخص کو نشہ آور چیز دی گئی ہے اوریہ قریب دس گھنٹے تک پورے ہوش و حواس میں آئے گا، کافی کوشش کے بعد اس کو معمولی ساہوش آیا اور اس نے بمشکل بتایا کہ یہ گائے خریدنے آیا تھا اس کے پاس 90 ہزار روپے تھے اور اس کے ساتھ کوئی ساتھی بھی تھا اس سے زیادہ نہیں بتاسکا اور پھر بے ہوش ہوگیا اس سے ایسا کوئی کاغذ نہیں ملا جس سے اس کی شناخت ممکن ہوسکے، پچھلے کچھ عرصہ سے نوسرباز متحرک ہیں اور جانوروں کی منڈی پر آئے لوگوں کو اُن کی جمع پونجی سے محروم کردیتے ہیں۔

Check Also

تھانہ ریتی انسپکٹر سنوکر پہ جوا کھیلتے ہوئے 3 ملزمان کو سامان سمیت گرفتار کر لیا

گھوٹکی۔ایس ایس پی گھوٹکی جناب عمرطفیل صاحب کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جواریوں و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے