نیازی ویلفیئر میڈیکل کالج کی لاکھوں روپے مالیت کی تار چوری ہوگئی

بھیرہ: سرگودھا لاہور روڈ پر واقع نیازی ویلفیئر میڈیکل کالج کی لاکھوں روپے مالیت کی کاپر کی تاریں چوروں نے بجلی منقطع کرکے چوری کرلیں، جس سے میڈیکل کالج کے ہسپتال میں داخل مریضوں اور سٹاف کالونی کے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تفصیلات کے مطابق سرگودھا سے دس کلومیٹر دور لاہور روڈ پر واقعہ میڈیکل کالج کی نامعلوم چوروں نے بجلی منقطع کی اور4 لاکھ سے زائد مالیت کی تار کاٹ کر رفوچکر ہوگئے، بجلی منقطع ہونے کے باعث میڈیکل کالج میں داخل مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ کالج کی سٹاف کالونی بھی18 گھنٹے سے تاریکی میں ڈوبی ہوئی ہے، لاہور روڈ پر بجلی کے کنکشن کاٹ کر تاریں چوری کرنا معمول بن چکا ہے، میڈیکل کالج کی انتظامیہ نے اندراج مقدمہ کیلئے تحریری طور پر رجوع کرلیا، تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا، میڈیکل کالج کے ایڈمنسٹریٹر محمدرضا نے کہا ہے کہ وہ ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت میڈیکل کالج چلا رہے ہیں ان حالات میں کام کرنا مشکل ہوگیا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمیں تحفظ فراہم کریں۔

Check Also

خانپورمہر آل سندھ ملک ویلفیراتحادکی تیاریاںزوروںشور سے جاری

خانپورمہر، آل سندھ ملک ویلفیر اتحاد کے حلف برداری تقریب کی تیاریاں زوروں شور سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے