ًطلحہٰ محمود فاونڈیشن کے زیراہتمام عیدپیکج تقسیم

ہری پور: محمد طلحہ محمود فاونڈیشن کے زیراہتمام دو سو دس خاندانوں میں لاک ڈاون اور عید پیکج کے حوالہ سے راشن کی تقسیم کی گئی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہری پور یونین کونسل درویش میں سابق ضلع و تحصیل ممبر تیمور خان کی کاوشوں سے محمد طلحہ محمود فاونڈیشن کی طرف سے دوسو دس خاندانوں میں لاک ڈاون اور عید کے موقع پر عید راشن پیکج تقسیم کیاگیا، اس موقع پر سابق ضلعوتحصیل ممبر تیمورخان نے سینیٹر محمد طلحہ محمود اور ان کی ٹیم میں شامل نزاکت شاہ، سعید شاہ و دیگر افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت سینیٹر محمد طلحہ محمود فاونڈیشن کی طرف سے پورے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں میں بذات خود سینیٹر محمد طلحہ محمود لوگوں کی دہلیز تک امدادی سامان پہچارہے ہیں، لاک ڈاون کے دوران انہوں نے دکھی انسانیت کی جو خدمت کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی، آج ان کی وجہ سے ہزاروں لوگ مستفید ہورہے ہیں۔

Check Also

پولیس کی کاروائی گاڑی سے 300 سے زائد بوتل شراب برآمد

جڑانوالہ تھانہ صدر پولیس کی بڑی کاروائیادویات کی آڑ میں شراب اسمگل کرنے کی کوشش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے