پسرور میں غیرقانونی پیٹرول فروخت کرنے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن

پسرور: ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر پسرور عامر شہزاد کنگ کی زیرسرپرستی تحصیل پسرور میں غیرقانونی پیٹرول فروخت کرنے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیاگیا، کارروائی کرتے ہوئے تحصیلدار شاہد امتیاز ناگرہ اور سول ڈیفنس کے افسران نے پسرور شہر سمیت کوٹلی باوا فقیر چند، معراجکے فیروز کے ناگرہ اور متعدد علاقوں میں کریک ڈاون کیا، ہزاروں روپے جرمانے کے ساتھ ساتھ مقدمات درج کروا دئیے گئے ، تفصیلات کے مطابق پسرور محکمہ مال کے نائب تحصیلدار شاہد امتیاز ناگرہ نے سول ڈیفنس آفیسر سیالکوٹ چوہدری وقار، محمد زکریا اور اے سی آفس کے عملہ کے ہمراہ چھاپے مارے، غیرقانونی طور پر پیٹرول فروخت کرنے والی5 ایجنسیز سیل کردی گئیں اور بعض ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے گئے، اس موقع پر نائب تحصیلدار شاہد امتیاز ناگرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پسرور میں غیرقانونی پیٹرول فروخت کرنیوالوں کیخلاف آپریشن کررہے ہیں جو جاری رہے گا اور غیرقانونی کاروبار کرنے والوں کا قلعہ قمع کرکے دم لیں گے۔

Check Also

سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی

مریدکے نارنگ منڈی کوٹ مولچند ریلوے اسٹیشن کے قریب سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے