پسرور میں یوم استحصال کشمیر بھرپور طریقہ سے منایاگیا

پسرور: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تحصیل انتظامیہ، صحافی برادری، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پسرور میں ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح کشمیر ڈے بڑے جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا، بلدیہ ہال پسرور میں سیمینار اور بلدیہ ہال پسرور کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر پسرور عامر شہزاد اور سی او میونسپل کمیٹی ارباب عارف نے کی، ریلی میں سول سوسائٹی، صحافیوں، وکلائ، تنظیم ریڈ پاکستان کے ممبران نے شرکت کی، ریلی میں پاکستان اور آزادکشمیر کے قومی ترانے بھی جائے گئے، ریلی کے شرکاءنے کشمیریوں کے حق میں اور بھارت مخالف شدید نعرے بازی کی ، ریلی کے اختتام پر کشمیریوں کی آزادی اور ملکی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

Check Also

سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی

مریدکے نارنگ منڈی کوٹ مولچند ریلوے اسٹیشن کے قریب سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے