پنجاب ایمرجنسی سروس کی جانب سے یوم شہداءمنایاگیا

میانوالی: ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر ستارہ امتیاز کی ہدایت پر یوم شہدائ6 ستمبر پنجاب ایمرجنسی سروس کے زیر اہتمام ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر ڈوبتے شخص کی جان بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے جوان شہید ارشد عباس کی قبر پر ڈائریکٹر جنرل رضوان نصیر کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کی قبر پر گل پاشی کی۔

پنجاب ایمرجنسی سروس کے ریسکیو جوانوں پر مشتمل چاک و چوبند دستہ نے شہید کی قبر پر قومی پرچم لہرایا اور سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید اقبال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ وطن عظیم اور قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءہمارا فخر ہیں۔ ہم ریسکیو1122 ، پاک فوج، پولیس سمیت تمام شہداءکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ ملک و قوم کی خاطر جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے، وطن عزیز شہداءکی قربانیوں کے طفیل انشاءاللہ تاقیامت قائم رہے گا اور دشمن کبھی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے ریسکیو افسران تصور عباس اور عتیق الرحمن کے ہمراہ شہید کے گھر حاضری دی اور شہید کے والدین کیلئے تحائف پیش کئے، مزید برآں شہداءکے درجات کی بلندی اور ملک وقوم کی ترقی کے لےے دعا کی۔

Check Also

سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی

مریدکے نارنگ منڈی کوٹ مولچند ریلوے اسٹیشن کے قریب سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے