پولیس کی بڑی کارروائی، انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام

میانوالی: ایس ایچ او تھانہ کندیاں خلاص خان اور ان کی ٹیم نے چیک پوسٹ کچہ پکہ موڑ پر دوران چیکنگ سرگودھا سے کوئٹہ جانے والی بس کو مشکوک جان کر چیک کیا اور اس میں سے11 لڑکے جن کی عمریں19 سے26 سال کے درمیان کو برآمد کرلیا۔

لڑکوں کو انسانی اسمگلنگ کا ایک گروہ براستہ کوئٹہ سے ایران اور ترکی میں سمگل کررہا تھا،6 لڑکوں کا تعلق ضلع گجرات سے اور5 ضلع گوجرانوالہ سے ہیں۔ میانوالی پولیس نے بس کنڈیکٹر کو حراست میں لے لیا اور اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، کیس کا تعلق انسانی اسمگلنگ سے ہے اس لیے تمام لڑکے ایف آئی اے کے حوالے کیے جائیں گے۔

Check Also

تھانہ ریتی انسپکٹر سنوکر پہ جوا کھیلتے ہوئے 3 ملزمان کو سامان سمیت گرفتار کر لیا

گھوٹکی۔ایس ایس پی گھوٹکی جناب عمرطفیل صاحب کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جواریوں و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے