پپلاں مویشی منڈی میں حکومتی عائد کردہ ٹیکسز کیخلاف احتجاج

میانوالی: تفصیلات کے مطابق حکومتی عائد کردہ ٹیکسز کیخلاف پپلاں مویشی منڈی میں احتجاج کیاگیا،احتجاج میں سابق امیدوار ایم پی اے ملک شہزاد اقبال بھچر، بیوپاری،خریدار اور دیگر مقامی سیاسی شخصیات شامل تھے،سابق امیدوار ایم پی اے ملک شہزاد اقبال بھچر نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس ماڈل منڈی پر عائد کیاجبکہ پپلاں کی مویشی منڈی جدید سہولیات سے محروم ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ حکومت عائد کردہ ٹیکسز پر نظرثانی، ایس اوپیز پر عملدرآمد اور ماڈل منڈیوں پر ان سہولیات کی فراہمی ہو جن کا وعدہ خود حکومت نے کیا۔

Check Also

سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی

مریدکے نارنگ منڈی کوٹ مولچند ریلوے اسٹیشن کے قریب سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے