چار افراد صوفی انور علی شاہ کے میلے سے غائب

گھوٹکی: (رانا اقبال)پاک فوج کا جوان اپنے معصوم بیٹے7 سالہ مقداد اور کزنوں محمد جاوید میرانی، شہزادہ میرانی، قربان علی میرانی کیساتھ صوفی انور علی شاہ کے میلے پر گھومنے گیا تو واپس نہ آیا۔ ورثاءمحمد بخش میرانی نے سرحد تھانے پر پہنچ کر نامعلوم افراد کے خلاف اغواءکا مقدمہ درج کروادیا۔ ورثاءکے مطابق محمد جاوید میرانی پاک فوج کا ملازم ہے اور آج اس کی چھٹی پوری ہوگئی ہے۔ اس موقع پر ایس ایچ او سرحد بہار الدین کیریو نے کہا کہ گمشدہ افراد کے موبائل فون کا ڈیٹا چیک کررہے ہیں، جلد کسی حتمی فیصلے پر پہنچیں گے۔ ورثاءنے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد ہمارے بچوں کو بازیاب کروایا جائے۔

Check Also

خانپورمہر آل سندھ ملک ویلفیراتحادکی تیاریاںزوروںشور سے جاری

خانپورمہر، آل سندھ ملک ویلفیر اتحاد کے حلف برداری تقریب کی تیاریاں زوروں شور سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے