چنیوٹ میں نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے رہائشی بجلی کی عدم دستیابی پر سراپا احتجاج

چنیوٹ: ہاوسنگ کالونیوں کے نام پر شہریوں سے دھوکہ دہی کا سلسلہ نہ رک سکا، میونسپل کارپوریشن اور متعلقہ اداروں کی مبینہ غفلت کے باعث نجی سوسائٹی مالکان لوگوں کی جمع پونجی لوٹنے میں مصروف ہے، فیصل آباد روڈبائی پاس پر قائم پرائم ویلی ہاوسنگ سوسائٹی کے رہائشیوں کا سالوں گزرنے کے بعد بھی بجلی کی عدم دستیابی پر سوسائٹی مالکان اور بلدیہ کیخلاف شدید احتجاج، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک تو یہاں بجلی کے میٹر تک موجود نہیں ہیں دوسرا سوسائٹی مالکان نے افسران کی ملی بھگت سے جنریٹر بھی بندکردیا ہے، جس کے باعث خواتین اور بچے کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں، چارسال سے یہاں مکان بنارکھے ہیں، بجلی کی بندش کے باعث معصوم بچے جلدی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ ہمارے بچوں کی تعلیم کا نقصان ہورہا ہے، متاثرین نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

Check Also

خانپورمہر آل سندھ ملک ویلفیراتحادکی تیاریاںزوروںشور سے جاری

خانپورمہر، آل سندھ ملک ویلفیر اتحاد کے حلف برداری تقریب کی تیاریاں زوروں شور سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے