ڈی آئی جی ہزارہ نے ملک طاہر اقبال کے قتل کی جائے وقوعہ کا جائزہ لیا

ایبٹ آباد: (عاطف اعوان) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن نے ہری پور کا دورہ کیا اور گزشتہ روز قتل ہونیوالے پی ٹی آئی ہزارہ ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک طاہر اقبال کے قتل کے جائے وقوعہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل کیساتھ ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور، ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور سید عنایت علی شاہ، ایس پی سی ٹی ڈی ہزارہ سعید خان اور دیگر تفتیشی ٹیم کے افسران و اہلکار شامل تھے۔

ڈی آئی جی ہزارہ نے اس حوالے سے کہاکہ ملک طاہر اقبال کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے ، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ قتل میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی پی او ہری پور و دیگر تفتیشی ٹیم کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ کیس کی تفتیش تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے اور واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلداز جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے، جدید ٹیکنالوجی کو بھی زیر استعمال لاتے ہوئے تفتیشی دائرہ کار کو بڑھایا جائے، ایس ڈی پی او جائے وقوعہ کے اردگرد کے تمام علاقہ میں مزید سرچ آپریشن کرے اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا جائے اور دیگر لوگوں سے بھی شواہد اکٹھے کریں۔ ڈی پی او ہری پور اپنی خصوصی نگرانی میں اس کیس کے تفتیشی عمل کو جاری رکھے اور لمحہ با لمحہ مجھے آگاہ کرتے رہیں۔

Check Also

سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی

مریدکے نارنگ منڈی کوٹ مولچند ریلوے اسٹیشن کے قریب سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے