ڈی ایس پی ٹریفک پولیس شیخوپورہ کی پریس کانفرنس

مریدکے: تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک پولیس شیخوپورہ مقصود لون نے کہا کہ چودہ اگست کو ضلع بھر میں ہیوی بائیکس پر اسکاٹ کو تعینات کردیا جائے گا جو موٹرسائیکل پر ون ویلنگ اور سلنسر اتار کر غیر قانونی عمل کرے گا وہ جیل کی ہوا کھائے گا جس میں موٹرسائیکل مکینک اور ورکشاپس کے مالکان بھی ہونگے مزید کہا کہ مریدکے انڈر پاس میں ون وے وائلیشن کرنیوالوں کے روزانہ بیس سے پچیس چالان کررہے ہیںح پھر بھی مریدکے کے موٹرسائیکل سوار وائلیشن کرنے سے بعض نہیں آتے بتایا کہ ہر جمعرات عوام کی سہولت کیلئے سٹی پولیس اسٹیشن میں لرننگ بنوایا جاسکتا ہے جو بتالیس دن بعد فائل تیار کرکے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکے مزید کہا کہ والدین کی زیادہ ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھے اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے سے منع کرے، ٹریفک قوانین عوام کیلئے بنائے گئے ہیں ان پر عمل کرنا چاہیے آخر میں عوامی پریس کلب تحصیل مریدکے کے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارا اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے، صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں اس پلیٹ فارم سے میری عوام کو میرا پیغام پہنچا سکوں اور چودہ اگست کی مبارکباد عوام دے سکوں۔

Check Also

خیرپورناتھن شاہ کے صحافی محمد حسن کھوسو بھٹائی کی زمین پرپٹواری نے کیا قبضہ

خیرپورناتھن شاہ۔(محمد حسن کہوسہ)خیرپورناتھن شاہ کے صحافی محمد حسن کھوسو بھٹائی سینٹر پر پہنچ کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے