ڈی پی او بٹگرام کا یونین کونسل شملائی میں کھلی کچہری کا انعقاد

بٹگرام: کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام عبدالحمید خان ، ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت اور تمام محکمہ جات کے سربراہان کے علاوہ معززین علاقہ و الیکٹرانک، پرنٹ و سوشل میڈیا کے سمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں اہل علاقہ کی شکایات سنیں اور ان کو حل کرنے کیلئے متعلقہ ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کو سختی سے ہدایات جاری کیں۔

ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ کو کوئی مسئلہ درپیش ہویاپولیس افسر و اہلکار کیخلاف کوئی جائز شکایت ہو، آپ کے کسی کام میں تاخیر یاتفتیش میں کمی کوتاہی ہو تو آپ بلا جھجک میرے آفس آکر مجھ سے مل سکتے ہیں۔ ڈی پی او بٹگرام نے کہا کہ چند معززین علاقہ کسی بھی قسم کے جرم اور ہوائی فائرنگ جیسے قبیح فعل کرنے والے افراد کے خلاف آواز اٹھاکر پولیس کے ساتھ تعاون کریں، جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف مہم چلاکر اپنے علاقہ کو پرامن بنائیں، مزیدکہاکہ تھانہ میں ایف آئی آر ہر شہری کا حق ہے، تمام ایف آئی آر میرٹ پر کئے جائے، پولیس سیاسی دباو کے بغیر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

علاقہ عمائدین نے کھلی کچہری میں ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام عبدالحمید خان کا شکریہ ادا کیا اور بٹگرام پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہمیں عوام دوست آفیسر اور عوام دوست پولیس ملی ہیں جس کی بدولت ڈسٹرکٹ بٹگرام میں ہوائی فائرنگ، منشیات فروشی، مجرمان کی گرفتاری، ٹریفک مسائل اور دیگر جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے اور کہاکہ ہمارا تعاون بٹگرام پولیس کے ساتھ ہوگا، انشاءاللہ ضلع بٹگرام کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

Check Also

تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

بھیرہبسرگودھا:تھانہ بھلوالسرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے