ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین کا ڈویژن کیمپ ایس پی آفس کا افتتاح

مریدکے: تفصیلات کے مطابق افتتاح کے دوران ڈی پی او کے ہمراہ ایس پی انوسٹی گیشن میاں اکمل ایڈیشنل ایس پی عامر خان، ڈی ایس پی قیصر مشتاق، ایس ایچ او شہباز نجمی، ایس ایچ او افضل ڈوگر، ایس ایچ او عامر محمود، ایس ایچ او اعظم بسرا تھے، ڈی پی او کا پریس کانفرنس کرتے کہناتھا کہ سائلین اور تفتیشی شیخوپورہ بھر سے پچیس سے تیس کلومیٹر کی مسافت طے کرکے شیخوپورہ ہیڈکوارٹر پہنچتے تھے، جو اب آئی جی پنجاب کی رہنمائی سے فیروزوالہ اور مریدکے تحصیل کیلئے ڈویژن کیمپ ایس پی آفس قائم کردیاگیا ہے جہاں پر سائلین کو مقامی طور پر انصاف فراہم کیا جائیگا اور ہفتے میں تین دن ایڈیشنل ایس پی اور انوسٹی گیشن ایس پی بیٹھا کریں گے، مزید کہنا تھا کہ عوام کی دادرسی کیلئے ہفتہ وار کھلی کچہری لگائی جائے گی۔

Check Also

خانپورمہر آل سندھ ملک ویلفیراتحادکی تیاریاںزوروںشور سے جاری

خانپورمہر، آل سندھ ملک ویلفیر اتحاد کے حلف برداری تقریب کی تیاریاں زوروں شور سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے