ڈی پی او صوابی کا پولیس اہلکار کی طرف سے شہری پر مبینہ تشدد کا نوٹس

صوابی: تفصیلات کے مطابق لعل زیب نامی شہری نے اپنی فریاد ڈی پی او صاحب کے سامنے پیش کرکے شکایت کی کہ نظر محمد اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھانہ صوابی نے اس کے گھر پر غیرقانونی چھاپہ مارکر اس کے بھائی شرجیل کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس واقعہ کا ڈی پی او صاحب نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نظر محمد کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری کا حکم جاری کیا، محکمانہ انکوائری کے بعد اسسٹنٹ سب انسپکٹر کیخلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائیگی، ڈی پی او کے اس اقدام پر لعل زیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی پی او کے بروقت اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

Check Also

سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی

مریدکے نارنگ منڈی کوٹ مولچند ریلوے اسٹیشن کے قریب سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے