ڈی پی او نے تھانہ سٹی بٹگرام میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا


(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ بٹگرام پولیس)کھلی کچہری تھانہ سٹی بٹگرامڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن صاحب کی ہدایات کے مطابق عوام رابطہ مہم کے تحت آج مورخہ 15.09.2020 کو ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت نے تھانہ سٹی بٹگرام میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
*(کھلی کچہری )
ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت نے تمام مسائل سننے کے بعد عوام کو ان مسائل کے بروقت حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔۔ہوائی فائرنگ کے حوالے سے عوام کو مطلع کیا کہ ہر قسم کی فائرنگ اور آتش بازی پر مکمل پابندی ہے۔ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کو سختی سے ہدایت کی کے آتش بازی چائنہ پٹاخے اور ہر قسم کی بارودی مواد کی دوکانوں کو کم سے کم ہفتے میں دو بار چیک کریں اور جن دکانداروں سے یہ مواد برآمد ہو ان کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی عمل میں لائے۔ایس ایچ او بٹگرام کو سختی سے ہدایت کی کہ آئے روز بٹگرام بازار میں بھکاریوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ان کے خلاف مکمل کریک ڈاون شروع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں،مجرمان اشتہاری،ہوائی فائرنگ،آتش بازی،بغیر ڈرائیونگ لائسنس,بغیر ہیلمٹ,بغیر نمبر پلیٹ,غیر نمونہ نمبر پلیٹ موٹرسائیکلز,غیر قانونی رکشے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف مقامی پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ان کے خلاف قانونی کاروائی باآسانی عمل میں لائی جاسکے..پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ معزیزین علاقہ کے عزت نفس کا خصوصی خیال رکھاجائے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کی کوشش کریں۔پولیس کے پاس آنے والے سائلین اور مظلومین کے مسائل جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے۔
جرائم کی روک تام کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائنگے۔مشران علاقہ نے ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت کی اس کاوش کو خوب سراہا اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بٹگرام پولیس کی جرائم کے خلاف کارروائیوں اور اقدامات کو سراہا اور پولیس کے ساتھ ہرقسم کی تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی.(عاطف اعوان بیورو چیف کے پی)

Check Also

پولیس کی کاروائی گاڑی سے 300 سے زائد بوتل شراب برآمد

جڑانوالہ تھانہ صدر پولیس کی بڑی کاروائیادویات کی آڑ میں شراب اسمگل کرنے کی کوشش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے