ڈی پی او ہری پور نے فاروقیہ چیک پوسٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا

ہری پور: پولیس کو تمام بنیادی سہولیات سے آراستہ کرنے اور پولیس کی استعداد کار میں مزید اضافے کے لیے ڈی پی او ہری پور کی جانب سے اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ تھانہ حطار کی حدود فاروقیہ چیک پوسٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیاگیا، جس میں ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور اور بیسٹ وے فیکٹری کے عہدیداران نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ہری پور نے کہا کہ ضلع ہری پور میں جرائم کے تدارک اور ہیر پور پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر عملی اقدامات کا آغاز کیا جارہا ہے۔ مناسب سہولیات کی فراہمی کے ذریعے ہی عوام کو فوری انصاف کی فراہمی اور قانونی امداد کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ ہری پور پولیس تاجروں، صنعتکاروں اور کاروباری طبقے کے تحفظ اور پرامن ماحول کی فراہمی اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔ صنعتکاروں اور دیگر تمام طبقات کے تعاون سے جرائم کے خاتمے اور مضبوط پولیسنگ میں معاون ثابت ہوگا۔ عوام اور پولیس کے درمیان باہمی عزت و احترام کے رشتے کو بھی مضبوط بنایا جارہا ہے تاکہ عوام بلا خوف و تفریق اپنے مسائل کے حل کیلئے پولیس کو آگاہ کرسکیں۔

Check Also

بھیڑ پور میں سرکاری سکول کے ہیڈ ماسٹر کی مالی خوردبرد کا انکشاف

تحصیل بھیرہ کے قصبہ رکھ بھیڑ پور میں سرکاری سکول کے ہیڈ ماسٹر کی بےضابطگیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے