ڈی پی او ہری پور کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے احکامات

ہری پور: ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور کا ڈپٹی کمشنر ہری پور کیپٹن(ر)ندیم ناصر کے ہمراہ عیدالاضحی کے حوالے سے قائم شدہ مال مویشی منڈیاں ہزارہ فاسفیٹ گراونڈ حطار روڈ ہری پور اور کھلابٹ روڈ کا اچانک دورہ کیا، دورے کے دوران مال مویشی منڈی میں خرید و فروخت کیلئے آنیوالے افراد کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات اور پولیس کی جانب سے کئے گئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے اور امسال عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیساتھ سوشل ڈسٹنسنگ کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے گئے ہیں۔ عوام کی جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، جس پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیاجائے گا۔ تمام خریدار اور خانور فروخت کرنیوالے افراد حکومتی منڈیوں میں جانور فروختکریں اور ایس اوپیز پر بھی عمل کریں، دیگر مقامات پر جانور فروخت کرنیوالے افراد کیخلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔

Check Also

سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی

مریدکے نارنگ منڈی کوٹ مولچند ریلوے اسٹیشن کے قریب سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے