کاربیٹ مصالحہ پھٹنے سے فروٹ کی دکان میں دھماکہ

میرپورماتھیلو: فروٹ کے گودام میں آم پکانے کیلئے پلاسٹک کی پیٹی میں کاربیٹ مصالحہ رکھا گیاتھا، کل بارش کی وجہ سے پانی گودام میں جانے کی وجہ سے نمی ہونے سے وہ پیٹی میں موجود کاربیٹ مصالحہ پھٹ گیا، جس سے گودام میں کام کرنے والے مزدور معمولی زخمی ہوگئے۔ ڈی ایس پی میرپور، ایس ایچ او بھاری نفری کے ساتھ فوری وہاں موقع پر پہنچ گئے ، اس کے علاوہ بم ڈسپوزل ٹیم اسپیشل برانچ اور رینجرز والے بھی موقع پر فوراً پہنچ گئے، موقع سے کوئی ایسی چیز مثلاً بولٹ، بیرنگ کی گولیاں وغیرہ یا اور کوئی چیز نیں ملی جس سے یا ثابت ہوکہ یہ کریکر دھماکہ تھا۔

ایس ایس پی صاحب کی ہدایت پر اے ایس پی ڈاکٹر ایاز حسین زخمیوں کی عیادت کرنے کیلئے فوری ڈسٹرکٹ ہسپتال میں پہنچ گئے، اس کے علاوہ ہسپتال میں موجود مریضوں کو چیک کرنیوالے ڈاکٹرز صاحبان کے مطابق یہ کریکر دھماکے کے نہیں بلکہ معمولی زخم ہیں۔ ڈی ایس پی میرپور ماتھیلو، ایس ایچ او میرپور، انچارج بم ڈسپوزل ٹیم اور انچارج اسپیشل برانچ کے مشترکہ بیان کے مطابق یہ کریکر دھماکہ نہیں تھا بلکہ آموں کے گودام میں پڑے کاربیٹ مصالحہ میں پانی جانے سے یہ دھماکہ ہواتھا۔

Check Also

تھانہ ریتی انسپکٹر سنوکر پہ جوا کھیلتے ہوئے 3 ملزمان کو سامان سمیت گرفتار کر لیا

گھوٹکی۔ایس ایس پی گھوٹکی جناب عمرطفیل صاحب کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جواریوں و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے