کارٹریلر کو کراس کرتے ہوئے ایمبولینس سے جاٹکرائی

پپلاں: راولپنڈی سے آتی کار ٹریلر کو کراس کرتے ہوئے ریسکیو ایمبولینس سے جاٹکرائی، حادثے کے نتیجے میں ریسکیو ایمبولینس ڈرائیور سمیت دوافراد زخمی ہوئے جبکہ ایک فرد جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو کی امدادی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو نے زخمیوں کو طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کردیا، جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ تلہ گنگ روڈ پر صداقت پیٹرولیم کے قریب پیش آیا، ریسکیو ایمبولینس مریض منتقل کرنے میانوالی سے راولپنڈی جارہی تھی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال موقع پر پہنچ گئے۔

Check Also

سرکاری ملازمین کا اسلام آباد میں دھرنا جاری د و سال سے تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا

سرکاری ملازمین کا اسلام آباد میں دھرنا جاریعمران خان حکومت نے دو سال سے تنخواہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے