کروڑوں روپے مالیت کی لکڑی چوروں کے رحم و کرم پر

چنیوٹ: بھوآنہ محکمہ ہائی وے اور تحصیل کونسل کی غفلت اور عدم توجہ کی وجہ سے بھوآنہ میں کروڑوں روپے کی سرکاری لکڑی چوروں کے رحم و کرم پر ہے، سات ماہ پہلے سیوریج پائپ لائن منصوبے پر کام شروع ہوا تھا تو پائپ بچھانے کیلئے بھوآنہ پینسرہ روڈ سڑک کے دونوں اطراف کھڑے درخت کاٹ کر رکھ دئیے گئے، سات ماہ گزر جانے کے بعد بھی ان درختوں کی ابھی تک نیلامی نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کے درخت مبینہ طور پر چوری کرلیے گئے ہیں اور انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے آدھی لکڑی رہ گئی ہے۔

Check Also

تھانہ ریتی انسپکٹر سنوکر پہ جوا کھیلتے ہوئے 3 ملزمان کو سامان سمیت گرفتار کر لیا

گھوٹکی۔ایس ایس پی گھوٹکی جناب عمرطفیل صاحب کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جواریوں و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے