کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام

بھیرہ: خیبرایجنسی سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پنجاب کے مختلف اضلاع میں سمگل کرنے کی کوشش بھیرہ پولیس نے ناکام بنادی۔ ایس ایچ او مہر شاہد اقبال ہرل نے بتایا کہ ضلع خیبراجنسی سے آنیوالی کارنمبر ایل ای اے8016 کو مشکوک پاکر چک مبارک کے قریب پولیس نے اسے روک کر تلاشی لی تو کار سے8 کلو80 گرام افیون اور12 کلو890 گرام چرس برآمد ہوئی، پولیس نے کار ڈرائیور عتیق الرحمن، رفیق اور شیر محمد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ یہ منشیات پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کررہے تھے، منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے بھیرہ پولیس کے انچارج مہر شاہد اقبال ہرل اور ان کی ٹیم کوشاباش دی۔

Check Also

تھانہ ریتی انسپکٹر سنوکر پہ جوا کھیلتے ہوئے 3 ملزمان کو سامان سمیت گرفتار کر لیا

گھوٹکی۔ایس ایس پی گھوٹکی جناب عمرطفیل صاحب کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جواریوں و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے