کماد کی فصل سے نوجوان کی لاش برآمد

چنیوٹ: تفصیلات کے مطابق چنیوٹ تحصیل بھوآنہ کے علاقہ چک نٹھر کی میں نوجوان کی لاش برآمدہوئی، نوجوان کی شناخت خاور عباس ولد محمد علی نٹھرکاہے،خاور عباس ذہنی طور پر ٹھیک نہیں تھا اور14 جولائی بوقت تقریباً10 سے11 کے درمیان گھر سے نکل کر گندی سیم کے کنارے ٹبی ماہواں کی جانب نکلا جسے دوآدمیوں نے دیکھا جب انہوں نے پوچھا تو خاور عباس نے کہا میں گھر جارہا ہوں گھروالوں نے4 بجے اس کی تلاش شروع کردی لیکن نہ ملا اور ٹبی ماہواں کے قریب کماد کی فصل سے ایک آدمی کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت خاور عباس کے نام سے ہوئی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ بھوآنہ موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھوآنہ بھیجتے ہوئے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Check Also

تھانہ ریتی انسپکٹر سنوکر پہ جوا کھیلتے ہوئے 3 ملزمان کو سامان سمیت گرفتار کر لیا

گھوٹکی۔ایس ایس پی گھوٹکی جناب عمرطفیل صاحب کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جواریوں و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے