کمالیہ: پیاراپاکستان ویلفئیر سوسائٹی رجسٹرڈ کے زیر اہتمام حسیب ہسپتال کے تعاون سے فری آئی کیمپ لگایا گیا

کمالیہ: پیاراپاکستان ویلفئیر سوسائٹی رجسٹرڈ کے زیر اہتمام حسیب ہسپتال کے تعاون سے فری آئی کیمپ لگایا گیا

کمالیہ (پاپولر نیوز) پیاراپاکستان ویلفئیر سوسائٹی رجسٹرڈ کے زیر اہتمام حسیب ہسپتال کے تعاون سے کامیاب”فری آئی کیمپ” لگایا گیا جس سے علاقہ کی عوام نے بھر پور استفادہ حاصل کیا کیمپ بانی ومنتظم پیاراپاکستان ساجدکمبوہ کے ڈیرہ پر منعقد کیا گیا جس میں فری چیک اپ،فری ادویات، فری آپریشن اور چشموں کی فراہمی، سفید موتیا کے آپریشن کی سہولت دی گئی۔ ماہر آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر علی نواز نے بذریعہ کمپیوٹر مشین معائنہ کیا، فری آئی کیمپ کا افتتاح نوجوان سماجی رہنما و سینئیر ممبر پیاراپاکستان گروپ رانا مجاہد اسماعیل نے کیا۔ اس موقع پر رانا مجاہد اسماعیل نے کہا کہ ادارہ پیاراپاکستان سینکڑوں بُجھی آنکھوں کی روشنی بحال کرنے کے سلسلہ میں بہت اہم کردار ادا کررہا ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close