کندھ کوٹ میں پی ٹی آئی اور قومی امن کمیٹی کی جانب سے یوم دفاع کے حوالے سے ریلی

کندھ کوٹ: یوم دفاع کے حوالے سے کندھ کوٹ میں قومی امن کمیٹی اور پی ٹی آئی کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی قومی امن کمیٹی ضلعی صدر رحمت اللہ چنہ، پی ٹی آئی ضلعی صدر منیر ڈومکی اور برکت بنگوار ، عزیز سومرو کی سربراہی میں نکالی گئی،ریلی گھنٹہ گھر چوک سے پریس کلب تک نکالی گئی، ریلی میں سول سوسائٹی وار عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کارکنوں نے یوم دفاع کے موقع پر سبز حلالی پرچم کیساتھ سیاتھ کشمیری پرچم اور پاک فوج کے پینافلیکس بھی ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے، کارکنان کی جانب سے پاکستان زندہ فاد، پاک فوج زندہ فاد، کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

شرکاءنے کہا کہ6 ستمبر وطن عزیز کے دفاع کے لیے جان نچاور کرنے والے شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں،6 ستمبر1965 کی طرح آج بھی ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے۔ شرکاءنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان عوام ہر وقت پاکستان فوج کیساتھ ہے۔ ہم پاکستانی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پاکستانی قوم کی حفاظت کی۔

Check Also

سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی

مریدکے نارنگ منڈی کوٹ مولچند ریلوے اسٹیشن کے قریب سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے