کندیاں فاریسٹ میں پلانٹ فار ڈے مہم کا آغاز کردیاگیا

میانوالی: تفصیلات کے مطابق کندیاں فاریسٹ میں پلانٹ فارڈے مہم کا آغاز کردیاگیا ہے، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے ملک احمد خان بھچر، لیجنڈ فوک سنگر عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی، ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ اور صوبائی وزیر جنگلات سردار محمد سبطین خان کے فرزند بیرسٹر علی اکبر خان نے کندیاں فاریسٹ ایریاں میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مقررین صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ملک احمد خان بھچر، معروف لوک فنکار لالہ عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی، ڈپٹی کمشنر عمر شید چٹھہ اور بیرسٹر علی اکبر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے ٹین ملین سونامی ٹریز منصوبے کی تکمیل کیلئے کندیاں فاریسٹ میں7 ہزار5 سو پودے لگائے گئے ہیں۔ انشاءاللہ کندیاں فاریسٹ کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ درخت نہ صرف زمین کا زیور ہوتے ہیں بلکہ موسمی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور درخت لگانا ہمارے پیارے نبیﷺ کی سنت بھی ہے اس موقع پر وزیراعظم ٹائیگرز فورس کے سینکڑوں رضاکاروں نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا، تقریب میں پی ٹی آئی ورکرز کے علاوہ محکمہ جنگلات کے افسران اور سماجی و سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔

Check Also

تھانہ ریتی انسپکٹر سنوکر پہ جوا کھیلتے ہوئے 3 ملزمان کو سامان سمیت گرفتار کر لیا

گھوٹکی۔ایس ایس پی گھوٹکی جناب عمرطفیل صاحب کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جواریوں و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے