کندیاں فاریسٹ کے چک نمبر4 میں شجرکاری تقریب

میانوالی: جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر کندیاں کے جنگلات ساوتھ ایریا میں شجرکاری کے حوالے سے محکمہ فاریسٹ کے زیراہتمام ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیاگیا، مہمان خصوصی صوبائی وزیرجنگلات سردار محمد سبطین خان تھے جبکہ اعزازی مہمانوں میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے ملک احمد خان بھچر، ایم پی اے امین اللہ خان، ڈپٹی کمشنر میانوالی عمر شیر چٹھہ، ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی، سیکرٹری فاریسٹ پنجاب، کنزرویٹر سرگودھا سرکل ملک امداد حسین، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ملک ثاقب اعوان شامل تھے، تقریب میں ضلع بھر کے ٹائیگرز فورس کے رضاکاروں کے علاوہ پی ٹی آئی ورکرز کی کثیر تعداد موجود تھی، صوبائی وزیر جنگلات سردار محمد سبطین خان، ایم پی ایز ملک احمد خان بھچر، امین اللہ خان، ڈی سی میانوالی اور ڈی پی او میانوالی نے فاریسٹ میں پودے لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کیا، سپاسنامہ کنزرویٹر فاریسٹ سرگودھا ملک امداد حسین نے پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر جنگلات سردار محمد سبطین نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے گرین پاکستان پروگرام کو ہرممکن کامیاب بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، انشاءاللہ گرے پاکستان کو گرین پاکستان میں تبدیل کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی حکومت ٹھوس اور انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے، انشاءاللہ محکمہ جنگلات کے اشتراک سے کندیاں فاریسٹ کو سبز و شاداب بنانے کا مشن تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی گرین پاکستان مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، آخر میں میانوالی کے دو سنیئر صحافیوں رانا محمد ادریس اور انور حسین حقی کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی گئی۔

Check Also

خیرپورناتھن شاہ کے صحافی محمد حسن کھوسو بھٹائی کی زمین پرپٹواری نے کیا قبضہ

خیرپورناتھن شاہ۔(محمد حسن کہوسہ)خیرپورناتھن شاہ کے صحافی محمد حسن کھوسو بھٹائی سینٹر پر پہنچ کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے