گاوں گولا ابڑا میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

خانپورمہر: علاقہ عادل پور کے گاوں گولا ابڑا میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، آگ کے نتیجے میں نسیم ابڑو نامی شخص کا گھر جل کر خاکستر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق خانپورمہر کے قریبی علاقے عادلپور کے گاوں گولا ابڑو میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گھر اور گھر میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ آگ لگنے کے بعد فائیر برگیڈ کو اطلاع دی گئی لیکن فائیر برگیڈ نہ پہنچی علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو بجھایا۔

متاثرہ شخص نسیم ابڑو نے بتایا کہ میرے گھر کو آگ لگی نہیں لگائی گئی ہے،ان کا مزید کہناتھا کہ یاسین ابڑو نامی شخص نے میرے گھر کو آگ لگائی اور علاقہ مکینوں نے اسے آگ لگاتے ہوئے دیکھا ہے، جبکہ اس معاملے کی این سی رپورٹ عادلپور پولیس اسٹیشن میں درج کرا دی گئی ہے۔

Check Also

خانپورمہر آل سندھ ملک ویلفیراتحادکی تیاریاںزوروںشور سے جاری

خانپورمہر، آل سندھ ملک ویلفیر اتحاد کے حلف برداری تقریب کی تیاریاں زوروں شور سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے