گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں شجرکاری مہم کا آغاز

بھیرہ: موجودہ حکومت کے سرسبز پاکستان کے ویژن کو سامنے رکھتے ہوئے گزشتہ روز سرگودھا کی معروف تعلیمی درسگاہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین فاروق کالونی میں شجرکاری مہم کا آغاز کیاگیا۔ مہم کا افتتاح ڈائریکٹر کالجز چوہدری سرفراز گجر نے اپنے ہاتھ سے کالج کے احاطے میں پودا لگاکرکیا۔ اس موقع پر کالج ہذا کی پرنسپل ، وائس پرنسپل سمیت دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر چوہدری سرفراز گجر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے اپنے ماحول کو خوبصوت اور فضاءکو آلودہ ہونے سے بچانا ہے تو ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہوں گے اور عوام میں بھی اس شعور کو اجاگر کرنا ہوگا۔ اسی میں ہماری بقاءہے اور ہم اپنے ارگرد کے ماحول کو بھی خوبصورت بناسکتے ہیں۔ اس موقع پر موجود حاضرین نے بھی پودے لگائے اور شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔ پرنسپل کالج مسز منتہٰی جاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم4 سو پودے لگاچکے ہیں اور ہمارا ہدف6 سو پودے لگانے کا ہے، آخر میں مہم کی کامیابی کیلئے دعا کی گئی اور کلین اینڈ گرین پاکستان کیلئے بھرپور جدوجہد کے عزم کا اظہار کیاگیا۔

Check Also

تھانہ ریتی انسپکٹر سنوکر پہ جوا کھیلتے ہوئے 3 ملزمان کو سامان سمیت گرفتار کر لیا

گھوٹکی۔ایس ایس پی گھوٹکی جناب عمرطفیل صاحب کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جواریوں و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے