گوٹھ نور حسین شاہ میں گھر سے قید شدہ لڑکی بازیاب

میرپورماتھیلو: ایس ایچ او داد لغاری محمد ابراہیم سومرو نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گوٹھ نورحسین شاہ میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر10 دن سے قید مسمات روبینہ عمر تقریباً19 سال سکنہ گوٹھ اقبال پنجابی نزد ریتی کو بازیاب کرالیا۔

لڑکی گھر سے بھاگ کر کہیں جارہی تھی کہ کورائی قوم کے مردوں کو مل گئی، وہ لڑکی کو ورغلا کر اپنے ساتھ اپنے گھر لے گئے اور اپنے گھر میں بند کرلیا، اس کے علاوہ جن کے گھر سے لڑکی برآمد ہوئی ہے ان کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں غلام محمد کورائی، بخشل کورائی شامل ہیں۔ ایس ایس پی گھوٹکی جناب عمر طفیل نے ایس ایچ او داد لغاری کو حکم دیا ہے کہ لڑکی کو لیڈیز پولیس کی تحویل میں تھانہ میں رکھا جائے اور صبح عدالت میں پیش کیا جائے۔

Check Also

تھانہ ریتی انسپکٹر سنوکر پہ جوا کھیلتے ہوئے 3 ملزمان کو سامان سمیت گرفتار کر لیا

گھوٹکی۔ایس ایس پی گھوٹکی جناب عمرطفیل صاحب کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جواریوں و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے