گھوٹکی میں نہر سے ہیوی مشین کے ذریعے لاکھوں کی مٹی چوری

گھوٹکی: علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ محکمہ انہار کی مبینہ ملی بھگت سے مٹی چوری کی جاری ہے جس کے باعث نہر کنارے کمزور ہوچکے ہیں۔ مٹی چوری کا سلسلہ محکمہ انہار کے افسران کی ٹھیکیدار کی مبینہ ملی بھگت سے روزانہ کئی لاکھ کی مٹی چوری کی جاتی ہے۔ ٹھیکیدار کی درجنوں ٹرالیاں اور ہیوی مشین کے ذریعے مٹی نکالنے کے باعث نہر میں شگاف پڑنے کا خدشہ ہے۔ علاقہ مکینوں کا مزید کہنا تھاکہ نہر سے مٹی نکالنے کے باعث نہر میں کئی فٹ گہرے کھڈے پڑگئے ہیں۔ اہل علاقہ نے مطالبہ کیاکہ نہر سے مٹی چوری کرنے اور محکمہ انہار کے ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔

Check Also

خیرپورناتھن شاہ کے صحافی محمد حسن کھوسو بھٹائی کی زمین پرپٹواری نے کیا قبضہ

خیرپورناتھن شاہ۔(محمد حسن کہوسہ)خیرپورناتھن شاہ کے صحافی محمد حسن کھوسو بھٹائی سینٹر پر پہنچ کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے