گھوٹکی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی

گھوٹکی: تفصیلات کے مطابق تھانہ اے سیکشن پولیس نے کارروائی کرکے10 دن پہلے چوری ہونیوالی سولر پلیٹس برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردیں۔ دس روز قبل خیر محمد کلیری سکنہ گوٹھ مسو کلوڑ اور گوٹھ صوبدار کھاوڑ کی مسجد سے نامعلوم چور سولر پلیٹس چوری کرکے لے گئے تھے۔ ایس ایچ او اے سیکشن گھوٹکی انسپکٹر عبدالمالک بھٹو نے وہ سولر پلیٹس برآمد کروا کے خیر محمد کلیری اور امام مسجد کے حوالے کردیں۔ مسروقہ سولر پلیٹس واپس ملنے پر خیر محمد کلیری اور امام مسجد نے گھوٹکی پولیس کی کارکردگی کو سراپا اور ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن گھوٹکی سے مسروقہ سولر پلیٹس واپس ملنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Check Also

خانپورمہر آل سندھ ملک ویلفیراتحادکی تیاریاںزوروںشور سے جاری

خانپورمہر، آل سندھ ملک ویلفیر اتحاد کے حلف برداری تقریب کی تیاریاں زوروں شور سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے