گھوٹکی کے مختلف کیبلز نیٹ ورک پر پیمرا کی جانب سے چھاپہ

خانپورمہر: شہر میں ریجنل جنرل منیجر پیمرا سکھر طفیل چنہ کے احکامات پر گھوٹکی کے مختلف کیبلز نیٹ ورک پر پیمرا کی جانب سے چھاپہ مارکر کارروائی کی گئی جس کے دوران متعدد کیبلز نیٹ ورک سیل کردئیے گئے۔

پیمرا سکھر کی جانب سے مختلف کیبلز نیٹ ورک پر چھاپے مارکر کارروائی کرتے ہوئے ریسورز اور ماڈیلیٹرز تحویل میں لے کر خانپور مہر، اوباڑو اور سرحد شہر کے کیبل نیٹ ورک کو سیل کردیاگیا، انسپکٹر سینگار شیخ، طارق ماکا اور انسپکٹر افضل جتوئی کا کہناتھا کہ کیبل آپریٹرز نے غیرقانونی طور پر بھارتی چینلز کے ریسورز چلارکھے تھے جن چینلز کا پاکستان میں چلنا ممنوع ہے، ان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان میں انڈین چینلز چلانے پر پابندی عائد ہے جبکہ گھوٹکی میں چلائے جارہے تھے ان کا کہنا تھاکہ اطلاع ملتے ہی کارروائی کرکے ان کیبل نیٹ ورک کو سیل کردیا ہے جس پر یہ چینلز چل رہے تھے ہمیں ہر حال میں حکومت کی پالیسیوں پر عمل کرنا ہوگا۔

Check Also

تھانہ ریتی انسپکٹر سنوکر پہ جوا کھیلتے ہوئے 3 ملزمان کو سامان سمیت گرفتار کر لیا

گھوٹکی۔ایس ایس پی گھوٹکی جناب عمرطفیل صاحب کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جواریوں و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے