14 سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے ملزمان گرفتار

چارسدہ: ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے کہا کہ کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،بچے کو اسلحہ کی نوک پر اجتماعی زیادتی کا بنایا گیا، بچے کے والد نے تھانہ سٹی میں اپنے بچے کیساتھ اجتماعی زیادتی کی رپورٹ درج کروائی تھی، بچے کو چار ملزمان اسلحہ کی نوک پر زبردستی کھنڈر نما مکان میں لے گئے جہاں پر بچے کیساتھ زیادتی کی، بچہ تین دن تک خاموش رہا اور مذکورہ ملزمان نے بلیک میل کرکے دوبارہ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی، تین ملزمان ندیم، شعیب اور تیمور آدھے گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیے گئے، ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

Check Also

تھانہ ریتی انسپکٹر سنوکر پہ جوا کھیلتے ہوئے 3 ملزمان کو سامان سمیت گرفتار کر لیا

گھوٹکی۔ایس ایس پی گھوٹکی جناب عمرطفیل صاحب کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جواریوں و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے