ایف اے ٹی ایف نےایران کو بلیک لسٹ کردیا

فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف )نے ایران کو بلیک لسٹ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے ایران کو انسداد عالمی دہشت گردی کی مالی معاونت کے طے شدہ اصولوں پر عمل آوری میں ناکامی پر بلیک لسٹ کردیا۔

ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ لین دین کی مزید جانچ پڑتال ہوگی، ایران میں فنانسنگ تنظیموں کا آڈٹ ہوگا، ایران کے ساتھ کام کرنے والے بینکوں اور کاروباری اداروں پر دباو ڈالا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دبائو کی پالیسی پر زور دیتا آیا ہے، امریکہ کا دعوی ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری امور، میزائل پروگرام اور مشرق وسطی میں ایرانی سرگرمیوں پر بات چیت ہونی چاہیے۔

ایف اے ٹی ایف کی پابندی ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب ایران میں پارلیمانی انتخابات کا عمل ابھی مکمل ہوا ہے جس کے نتائج کا اعلان کل متوقع ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے