دیسی راکٹ میں بیٹھ کر خلا میں جانے کی کوشش کرنے والا شخص ہلاک، ویڈیو وائرل

برکلے، کیلیفورنیا: امریکا میں گھریلو ساختہ راکٹ میں بیٹھ کر خلا میں جانے کی کوشش کرنے والا شخص ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی پائلٹ مائک پیوز کا دعویٰ تھا کہ زمین گول نہیں بلکہ چپٹی ہے، اسی دعوے کو ثابت کرنے کی غرض سے اس نے خلا میں جانے کا منصوبہ بنایا، اس مقصد کے لیے اس نے بھاپ سے چلنے والا ایک راکٹ بنایا اور کیلی فورنیا کے صحرا میں یہ تجربہ کیا۔ اس موقع پر اس کے معاونین اور تماش بین بھی موجود تھے۔

ایک ٹرک میں نصب لانچر کے ذریعے اس راکٹ کو داغا گیا جس میں مائک پیوز خود بیٹھا تھا، لیکن بدقسمتی یہ ہوئی کہ راکٹ فائر ہوتے ہی اس کا پیرا شوٹ الگ ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے