عالمی بینک پاکستان کے ماحولیاتی نظام کیلیے ساڑھے 18 کروڑ ڈالر دینے کا خواہاں

اسلام آباد: ورلڈ بینک نے پاکستان کے ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لیے 188 ملین ڈالر فراہم کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

ورلڈ بینک نے پاکستان کے ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لیے 188 ملین ڈالر فراہم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، یہ رقم پہلے سے موجود نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کو فراہم کی جائے گی۔

ترجمان این ڈی آر ایم ایف کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بینک بھی این ڈی آر ایم ایف کے ذریعے مختلف منصوبوں کو مالی معاونت فراہم کررہا ہے، ورلڈ بینک دس ارب درخت سونامی جیسے وسیع منصوبوں کی مالی اعانت کرے گا، ورلڈ بینک ری چارج پاکستان، ای وہیکلز، میرین لائف اینڈ بلیو اکانومی اور ماحولیاتی سیاحت پر بھی توجہ مرکوز کرے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ بینک کی خواہش سے وزیر اعظم کے مقاصد پر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا اعتماد ظاہر ہوتا ہے، گرانٹس کے ذریعے صوبائی حکومتوں اور دوسرے شراکت داروں کو رقم فراہم کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے