بھارتی جارحیت کا جس طرح جواب دیا دنیا یاد رکھے گی، وزیراعظم

پاپولر نیوز کے مطابق گزشتہ سال 27 فروری کو پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کا ایک سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں  تقریب منعقد ہوئی، جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،  ’’بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب‘‘ کے موضوع پر تقریب وزیرِ اعظم آفس میں ہوئی جس میں بھارت کو پاک افواج کے جواب پر خصوصی ڈاکیومنٹری بھی پیش کی گئی۔

تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور  وفاقی وزراء سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک تھے، جب کہ وزیراعظم کا تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت ایک خطرناک راستے پر نکل چکا ہے اور جس راستے پر بھارت نکل چکا ہے اس سے واپسی مشکل ہے، نفرت پر قائم معاشرے کے آخر میں خون ہی ہوتا ہے، ہندوستان پھنس چکا ہے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے