کرونا وائرس کا واویلا۔ سعودی عرب نے عمرہ ویزے منسوخ کردیے

پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد سعودی عرب نے پاکستانیوں کو جاری عمرہ ویزے منسوخ کردیے۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ایک مریض کراچی اور دوسرا اسلام آباد میں ہے اور یہ دونوں افراد ایران سے واپس آئے تھے۔

ادھر سعودی عرب نے کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے پیش نظر عمرہ زائرین کے داخلے پرعارضی پابندی لگادی ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانیوں کو جاری عمرہ ویزے منسوخ کردیے جس کے نتیجے میں کراچی، سیالکوٹ اوراسلام آباد سے جدہ اور مدینہ جانے والی پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔

یہ پابندی آج سے ہی نافذ ہوگئی ہے اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیر ملکی فضائی کمپنی نے 90 عمرہ زائرین کو پرواز سے اتاردیا (آف لوڈ کردیا) ہے۔ یہ عمرہ زائرین غیر ملکی پرواز ای وائی 232 سے سعودی عرب جا رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے